تازہ ترین

بجٹ کا 5فیصد نکاسی آب کے نظام پر خرچ کرنیکا فیصلہ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سنیٹیشن کے شعبے میں ترقیاتی منصو بوں کے معیارکو برقرار رکھنے اور انہیں کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے وسائل اور فنڈز فراہمی کیلئے ایک پالیسی وضع کردی ہے صوبائی حکومت اپنے وسائل کے استعمال کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے بھی ترقیاتی منصوبوں میں معیار برقرار رکھنے اور ان کی بروقت تکمیل کیلئے بھرپور مالی معاونت حاصل کرے گی پالیسی کے تحت نکاسی آب کے نظام کو بہتربنانے کیلئے سرکاری اداروں کے علاوہ نجی شراکت داروں اور متعلقہ علاقوں کے لوگوں کا تعاون بھی لیا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ صوبے کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا پانچ فیصد نکاسی آب کے نظام میں بہتری کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کو تیس فیصد فنڈز دےئے جائیں گے جن سے پانی ، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ان منصوبوں کے مالی معاملات کے انتظام کیلئے بھی جامع طریقہ کار وضع کیا جائے گاحفظان صحت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائیں جائیں گے اس پالیسی کے تحت مختلف قسم کی املاک کی نیلامی کیلئے پیشہ وارانہ طریقہ اختیار کرنے اور بلدیاتی نظام کو مزید تقویت دینے پر زور دیا گیاہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button