تازہ ترین

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ چلڈرن ہسپتال، مریضوں اور لواحقین کے لئے زحمت بن کر رہ گیا،مریض و لواحقین دہائیاں دیتے رہے ،افسوسناک صورتحال

لاہور ( آوازچترال نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ چلڈرن ہسپتال، ہسپتال کے مریضوں اور لواحقین کے لئے زحمت بن کر رہ گیا۔ وزیر اعلیٰ کے دورے کی وجہ سے مریض و لواحقین دہائیاں دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو کوستے رہے۔ اس دوران ایک خاتون جو اپنے بیمار بچےکو لے کر علاج کے لئے وہاں پہنچی تھی کو ہسپتال میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ خاتون بچے کے علاج کے لئے دہائی دیتی رہی لیکن ہسپتال کی انتظامیہ کا صرف یہی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دورے پر ہیں وہ جائیں گے تو انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button