تازہ ترین

پولیو سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ بلا ک کرنیکی تجاویز منظور

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔وفاق نے صوبائی دارالحکومت کے پولیو سے انکاری7ہزار والدین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی تجاویز کی منظوری دیدی ہے ٗ آئندہ ہفتے سے ایسے افراد کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے انکاری والدین کی تفصیلات مرتب کر لی گئی ہیں پہلے مرحلے میں پشاور جبکہ مرحلہ وار طور پر تمام اضلاع کے انکاری والدین کے شناختی کارڈ ور پاسپورٹ کو بلاک کیا جائے گا پشاور کے شاہین مسلم ٹاؤن ٗ چارسدہ روڈ ٗ جی ٹی ر وڈ ٗ پھندو روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات کے جن افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button