تازہ ترین

قبائل سمیت 25اضلاع میں سہ روزہ پولیو مہم

پشاور(آوازچترال نیوز)۔خیبرپختونخواکے7قبائلی اضلاع سمیت مجموعی طور پر 25اضلاع میں 25مارچ سے سہ روزہ انسدادپولیومہم شروع کی جائے گی ٗ مہم کے دوران5 سال سے کم عمر کے 55 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ان میں 8لاکھ بچے قبائلی اضلاع کے بھی شامل ہیں 25اضلاع میں پشاور ٗ چارسدہ ٗ نوشہرہ ٗ مردان ٗ صوابی ٗ سوات ٗ ٗملاکنڈ،بٹگرام ، چترال، کوہاٹ،کرک،ہنگو،بنوں،دیر لوئر ، دیراپر،لکی مروت ،ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خا ن، باجوڑ، مہمند، اورکزئی ، کرم، خیبر، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان می شامل ہیں مجموعی طورپر پانچ سال سے کم عمرکے 55 لاکھ94ہزار194بچوں کوپولیوسے بچاوکے قطرے پلائے جائینگے انسدادپولیوکی اس مہم کادائرہ کار بندوبستی اور قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین اورٹی ڈی پیزکیمپوں تک بھی بڑھایاجائیگا تین روزہ مہم کے لیے تربیت یافتہ پولیوہیلتھ ورکرزپر27ہزار175ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 19 ہزار462موبائل ،1ہزار431فکسڈ ، 921 ٹرانزٹ،153رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی موثرنگرانی کیلئے 5ہزار208ایریاانچارجزبھی مقررکیے گئے۔ اس کے علاوہ مہم سے وابستہ سٹاف کی سیکورٹی کوبھی یقینی بنایاجائیگا جس کیلئے بندونستی اضلاع میں20 ہزارپولیس اہلکاردوران مہم اپنے فرائض سرانجام دینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button