تازہ ترین

گورنر سندھ جہاز میں گر گئے، منہ سے خون اور۔۔

اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد جاتے ہوئے پرواز میں طبیعت خراب ہونے کے باعث گر پڑے اور سر میں چوٹ بھی آئی تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے اور سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔جہاز میں موجود عملے نے انہیں طبی امداد فراہم کی جس سے ان کی طبیعت سنبھل گئی تاہم جہاز لینڈ ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا بلکہ وہ سیدھا سندھ ہاؤس چلے گئے۔ ترجمان گورنر سندھ کا کہناہے کہ عمران اسماعیل کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور وہ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے ذریعے اسلام آباد جارہے تھے کہ دوران پرواز طیارے میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور بلد پریشر کم ہونے کے باعث وہ گر پڑے جس سے ان کے منہ سے خون بھی آیا اورسر میں چوٹ بھی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button