تازہ ترین

میٹرک امتحانات کے پرچوں میں غلطیوں کا انکشاف

پشاور(آوازچترال نیوز)۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران جماعت دہم کے اسلامیات کے پرچے میں 4 سوالات جماعت نہم کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے معروضی سوالات میں دو کے آپشنز ہی غلط دیئے گئے کنٹرولر امتحانات نے تمام طلبہ کو معروضی سوالات کے 2نمبراضافی دینے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ نہم کے سوالات پر بورڈ کا مؤقف ہے کہ نہم اور دہم کیلئے اسلامیات کی ایک ہی کتاب ہے جو طلبہ پڑھ چکے ہیں کنٹرولر نے یہ بھی واضح کیا کہ اسلامیات کا پرچہ سوات بورڈ نے تیار کیا تھا اسلامیات کے پیپر میں ٹوٹل 9 سوال کرنے ہوتے ہیں جب 9 میں 4 سوال آوٹ آف کورس ہونگیں تو بچے کیسے نمبر لیں گے ٗایک اور غلطی Objective میں تھی 10 آپشن میں 2 آپشن غلط دیئے گئے تھے ادھر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ملک مقصود انور نے ’’آج‘‘ کے رابطے پربتایا کہ صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈ کے مابین 8پرچے جن میں اردو ٗ انگریزی ٗ ریاضی ٗ اسلامیات ٗ معاشرتی علوم ٗ بیالوجی ٗ فزکس اور کیمسٹری شامل ہے کامن ہوتے ہیں ٗ ہر بورڈ میں دو ٗ دو پرچے تقسیم ہوتے ہیں لہٰذا اسلامیات کا پرچہ سوات بورڈ کے حصے میں آیا یعنی یہ پرچہ سوات بورڈ نے بنایا تھا انہوں نے کہا کہ غلط آپشنز پر تمام طلبہ کو دو ٗ دو نمبر دینے کی ہدایت کی ہے نہم کے سوالات شامل کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ طلبہ نے نہم تو پڑھتی ہوتی ہے اور کتاب میں نہم اور دہم کے چیپٹر بھی الگ الگ نہیں ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button