تازہ ترین

’عورت مارچ‘ کے جواب میں ’ مرد مارچ‘ کا اعلان ، مرد اپنے حقوق کیلئے کس روز آواز بلند کریں گے؟ آپ بھی جانئے

کراچی ( آوازچترال نیوز ) عالمی یوم خواتین کے موقع پر ’عورت مارچ‘ کے جواب میں ’ مرد مارچ‘ کا اعلان کردیا گیا ہے جو 24 مارچ کو کراچی میں نکالا جائے گا۔  8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستان کے بڑے شہروںمیں خواتین نے اپنے حقوق کیلئے ریلیاں نکالیں جنہیں ’ عورت مارچ‘ کا نام دیا گیا۔ اس مارچ میں خواتین نے ایسے مضحکہ خیز نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھارکھے تھے کہ پاکستان کے سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا۔ لوگوں نے نہ صرف ان پلے کارڈ کی مذمت کی بلکہ کچھ منچلوں نے مردوں کے حقوق کیلئے ’ مرد مارچ‘ کے انعقاد کا بھی اعلان کردیا۔ ’مرد مارچ ‘ کیلئے 24 مارچ کی تاریخ رکھی گئی ہے ، اس کا آغاز کراچی کے فریئر ہال سے کیا جائے گا۔ مرد مارچ کیلئے فیس بک پر ’ایونٹ‘ بھی تخلیق کردیا گیا ہے جبکہ ٹوئٹر پر بھی ’ مرد مارچ‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی خواتین کی جانب سے عالمی یوم خواتین پر جو نعرے لگائے گئے تھے ان کے جواب میں مرد حضرات کی جانب سے جوابی نعرے بھی تیار کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال ’ اپنا کھانا خود گرم کرو‘ کے نعرے نے خوب مقبولیت حاصل کی تھی جس کے جواب میں پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے ایک لڑکے نے ’ اپنا پنکچر خود لگاﺅ‘ کا نعرہ لگایا تھا۔ مردوں کے پنکچر کے گزشتہ برس کے طعنے کا جواب ایک خاتون نے رواں برس ’ مجھے ٹائر بدلنا آتا ہے‘ کے نعرے سے دیا تھا۔ رواں برس بھی مردوں نے عورتوں کے نعروں کا جواب دیا ہے۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button