تازہ ترین

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کا ایبلٹی ٹیسٹوں کا اعلان

پشاور (آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مختلف محکموں میں کئی آسامیوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ ایبٹ آباد ، بنوں ، ڈی آئی خان ، کوہاٹ ، مردان ، پشاور اور سوات میں 3اپریل سے 15، اپریل 2019ء تک منعقد کئے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میں میڈیکل آفیسرز کی 786 آسامیوں کے لئے مذکورہ ٹیسٹ 3، اپریل 2019ء کو، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس ۔16) کی 13اسامیوں کے لئے 4، اپریل کو محکمہ اعلیٰ تعلیم میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس ۔ 16) کی 9 اسامیوں اور محکمہ خوراک میں آفس اسسٹنٹ ( بی پی ایس۔16) کی7 ۔ اسامیوں کے لئے5۔ اپریل کو کمپیوٹر آپرئٹرز (بی پی ایس۔16) کی 97 اسامیوں اور کمپیوٹر آپریٹر (بی پی ایس ۔16) خواتین کوٹہ کی ایک اسامی کے لئے 6،اپریل کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مرد سبجیکٹ سپیشلسٹ ( اسلا میات ) کی 36 اسامیوں کے لئے 8، اپریل کو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں سب انجنےئرز ( بی پی ایس۔ 11) کی 19 اسامیوں کے لئے 9 اپریل کو، محکمہ فنانس میں آڈیٹرز (بی پی ایس۔14) کی 49 اسامیوں کے لئے 10 ، اپریل کو نظامت سیاحت میں انسپکٹرز کی12 اسامیوں کے لئے 11اپریل کو محکمہ صنعت میں ریڈرز(BPS-14 ) کی 17 اسامیوں کے لئے 12، اپریل کو محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (بی ایس۔17) کی چار اسامیوں کے لئے 13 اپریل کو اور محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹس کی 25اسامیوں کے لئے 15، اپریل کو ایبلٹی ٹیسٹ منعقد کئے جائیں گے یہ تمام ٹیسٹ ایبٹ آباد ، بنوں ، ڈی آئی خان ، کوہاٹ ،مردان، پشاور اور سوات میں سہہ پہر ڈھائی بجے تا چار بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتخانات پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button