تازہ ترین

معاملات طے پاگئے، آئی ایم ایف پاکستان کوکتنے ارب ڈالر فراہم کرے گا؟ عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے تفصیلات جاری کردیں

کراچی ( آوازچترال نیوز)عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے کہاہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر دیگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر فراہم کرے گا، دونوں کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائیگا، آئی ایم ایف پلان پاکستانی معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔فیچ کی رپورٹ کے مطابق پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں، اس باردیئے جانےوالے پیکج کا حجم گزشتہ پلانز سے دگنا ہوگا۔عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ چار فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں اضافہ کی شرح چھ اعشاریہ دوفیصد رہے گی۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی مالیاتی اورقرض سے متعلق صورت حال میں آئی ایم ایف کوخاص دلچسپی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجٹ خسارے کو کم کرنے کا کہاہے، اس کے علاوہ پاکستان کو ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تنا سب میں کمی لانا ہوگی جبکہ آئی ایم ایف سے ایکس چینج ریٹ کے بارے میں بھی بات چیت متوقع ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button