تازہ ترین

نئے اضلا ع کا قیام ٗ چار کنی کمیٹی قائم

شاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں نئے اضلاع کے قیام کے لئے پالیسی مرتب کرنے کے لئے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں چار رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور انتظامیہ کے کینٹ ونگ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق صوبائی حکومت نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔
جس کے ممبران میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری بلدیات شامل ہیں۔ کمیٹی صوبے میں نئے اضلاع کے قیام کا جائزہ لے کر اس کے لئے پالیسی مرتب کریں گی اور حکومت کوسفارشات پیش کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button