تازہ ترین

بڑے تعلیمی اداروں کا ریکارڈایف آئی اے کے قبضے میں

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے پشاور کے بڑے تعلیمی اداروں کا ریکارڈ او رکمپیوٹر قبضے میں لے لیا ہے، مجموعی طور پر 9تعلیمی اداروں کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے احکامات جاری کئے تھے کہ سکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لیکر چیک کیا جائے کہ کون سا تعلیمی ادارہ محکمہ تعلیم سے منظور شدہ فیس لیول سے زیادہ فیس وصول کر رہا ہے۔سپریم کورٹ نے فیسوں کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کو پانچ کیٹگریوں میں تقسیم کیا تھا ذرائع کے مطابق پہلی کیٹگر ی میں 25ہزار روپے ماہانہ فیس وصول کرنے والے تعلیمی ادارے ہیں دوسری کیٹگری میں 15ہزار سے 25ہزار روپے ، تیسری کیٹگری میں 5ہزار سے 15ہزار ، چوتھی کیٹگر ی میں 2ہزار سے 5ہزار اور پانچویں کیٹگری میں 2ہزار روپے ماہانہ فیس وصول کرنے والے تعلیمی ادارے رکھے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کے بعد دیگر اضلاع میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا ریکارڈ قبضے میں لیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر صوبائی حکومت نے سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم نے بھی اس ضمن میں اپنی کاروائی کی اجازت طلب کر لی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button