تازہ ترین

شہباز شریف کی رہائی نیب کیلئے لمحہ فکریہ ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے لمحہ فکریہ قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’یہ محض انکشاف ہے کہ شہباز شریف رہا ہوئے ہیں کیونکہ وہ قید ہی کب تھے، ہم انہیں اسلام آباد کی سڑکوں پر فراٹے بھرتے دیکھ رہے تھے‘۔ عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہاں مرغی چور کو اپنی ضمانت کے لیے کئی سال لگ گئے لیکن اگر 15 سو ارب روپے چوری کرنے والے کی ضمانت 90 روز سے کم میں ہوجاتی ہے‘۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button