تازہ ترین

پبلک سروس کمیشن کے ایبیلٹی ٹیسٹوں کا اعلان

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ )خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے مختلف محکموں میں مختلف پوسٹوں کے لئے ایبیلٹی ٹیسٹ 20 فروری 2019 سے 12 مارچ 2019 تک منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkپر جلد اپ لوڈ کر دی جائینگی۔
تمام متعلقہ امیدواران کو امتحان سے پہلے اپنے رول نمبر سلپس امتحانی مرا کز کیساتھ ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے داخلہ لیٹر / رول نمبر سلپ کسی کو بھی انفرادی طور پر انکے پتہ پر نہیں بھیجے جائیں گے اگر کوئی امیدوار اپنے ٹیسٹ / امتحان سے پہلے ایس ایم ایس،کمشن کی ویب سائٹ یا ای میل کے ذریعے معلومات حاصل نہ کرسکے تو وہ ٹیسٹ /امتحان کے انعقاد سے پہلے کمپیوٹر سیکشن سے درج ذیل نمبرات /9213750/9212897/9214131/091-9212976/9213563اور (ایکسٹنشن نمبر 192) 091-9212688 پر رابط کر سکتاہے۔
امتحانی ہال میں موبائل فون لیجانااور استعمال کرنا سختی سے ممنوع ہے اگر کسی امیدوار سے موبائل فون یا دوسرے الیکڑانک آلات پکڑے گئے تو اُسکے کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان کنڑولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزمیں کیاگیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button