تازہ ترین

ملازمین کے پنشن کیسز کیلئے نیا طریقہ کار متعارف

پشاور۔(آوازچترال نیوز)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے 3ماہ قبل پنشن کے کیسز تیار کرنے کا طریقہ کار متعارف کر ادیا ہے ٗ پنشن کی فائلیں تین ماہ قبل تیار کی جائیں گی اور کیس 15دنوں میں فائنل کیا جائیگا ڈائریکٹریٹ اور سیکرٹریٹ میں 7ٗ 7دنوں کے اندر پنشن کا تمام فائل ورک مکمل کیاجائیگا ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن میں کھلی کچری کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پنشن سے متعلق امور کو سنا گیا کھلی کچہری میں ایڈیشنل سیکرٹری عرفان اللہ اور ڈائریکٹر حافظ محمد ابراہیم موجود تھے انہوں نے تمام اضلاع کے ڈی ای اوز کو ہدایت کی کہ 15دنوں کے اندر اندر تمام کیسز تیار کئے جائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button