تازہ ترین

پرویز مشرف کے قریبی ساتھی اور اے پی ایم ایل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھی اور اے پی ایم ایل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ڈاکٹر محمد امجد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔   وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کی جنرل سیکریٹری جنرل ارشد داد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ عمران خان نے ڈاکٹر امجد کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا،پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر امجد پرویز نے تحریک انصاف کی قیادت اور اس کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے قیام کے ابتدائی دنوں میں ہی ملک کو ترقی کی ایک نئی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کامیاب خارجہ پالیسی کے ملکی معیشت پر نہایت مثبت اثرات نمایاں ہوئے ہیں، میں کپتان کے قافلے میں شامل ہوکر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار کروں گا۔ ڈاکٹر محمد امجد کو گزشتہ برس جون میں سابق صدر پرویز مشرف کے پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد اے پی ایم ایل کو چیئرمین منتخب کیا گیا تھا،جس کے 2 ماہ بعد ہی انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button