تازہ ترین

لشمینیاکی بیماری پشاور بھی پہنچ گئی

پشاور(آوازچترال نیوز)۔خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے بعد بیماری ’’لشمینیا ‘‘پشاور پہنچ گئی ٗ چولی پجگی روڈ کی 7سالہ بچی لشمینیا سے مبینہ طور پر متاثر ہوئی ہے بچی کی دونوں ٹانگوں اور جسم کے دیگر حصوں پر لشمینیا کے واضح داغ موجود ہیں 7سالہ اقراء دختر شکر رحمان لشمینیا بیماری کے باعث شدید تکلیف میں ہے بچی کے والد شکر خان نے  بتایا کہ استطاعت نہیں رکھتا کہ بچی کا علاج کرا سکے ٗ وہ اپنی بچی کو لیڈی ریڈنگ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں لے جا چکا ہوں تاہم ڈاکٹر تعاون نہیں کرتے اور نہ ہی بیماری کے علا ج کیلئے دوائی تجویز کرتے ہیں والد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے اپیل کی کہ وہ اس کی بچی کا علاج معالجہ کرانے کے احکامات جاری کریں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button