تازہ ترین

پولیس کے 3اعلیٰ افسر تبدیل

پشاور۔(آوازچترال نیوز)خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس کے تین اعلی افسروں کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں تبدیل ہونے والے افسروں میں ایس ایس پی آپریشن پشاورجاوید اقبال بھی شامل ہیں ان کی جگہ ظہوربابرکوایس ایس پی آپریشن پشاورتعینات کردیاگیاہے جمعہ کے روزخیبرپختونخواپولیس کے سربراہ صلاح الدین محسود کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق سکیل 18کے ایس ایس پی آپریشن پشاورجاوید اقبال کو تبدیل کرکے سینٹرل پولیس آفس پشاوررپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اوران کی جگہ ضلعی پولیس آفسر ڈیرہ اسماعیل خان ظہوربابرکو تبدیل کرکے ایس ایس پی آپریشن پشاورتعینات کردیاگیاہے جبکہ اگلی تعیناتی کے منتظر گریڈ18 کے محمداقبال ضلعی پولیس افسرڈیرہ اسماعیل خان تعینات کردیاگیاہے ۔ ڈی ایس پی انٹی کرپشن ارباب شفیع اللہ کو قائمقام ایس اپی انویسٹی گیشن دیرتعینات کردیاگیاہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button