تازہ ترین

خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں فائنل انٹرویوز

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتما م صو بے کے سر کا ری میڈیکل اور ڈینٹل کا لجز میں مختلف وجوہات کے تحت خالی ہونے والی 47 نشستوں پرشفٹنگ اور ویٹنگ لسٹ کے مطابق میرٹ کم چوائس کی بنیاد پر اہل امیدواران کے فائنل انٹرویوز کل برو زجمعرات صبح 9بجے کے ایم یو کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوں گے جس کے لیئے داخلوں کے خواہشمند تمام متعلقہ طلباء وطالبات کو پلیسمنٹ کمیٹی کے روبروانٹرویوز کے لیئے بروقت پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں سنٹرالائیزڈ ایڈمشن پالیسی کے تحت اوپن میرٹ نشستوں پر داخلوں کا عمل اس تیسری میرٹ لسٹ پرانٹرویوز کے بعد مکمل ہوجائے گا ا لبتہ جن کالجز میں پچھلے چند دنوں کے دوران مختلف وجوہات کے تحت جو47نشستیں خالی ہوئی ہیں ان میں خیبر میڈیکل کالج پشاور میں ایک نشست،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد دو نشستیں اور دیگر کالجوں میں44نشستیں اس طرح مجموعی طور پرکل47نشستیں خالی ہوئی ہیں جن میں38بی ڈی ایس جب کہ 9ایم بی بی ایس کی ہیں۔ لہٰذا ان باقی ماندہ نشستوں کو ویٹنگ لسٹ سے میرٹ کم چوائس کی بنیا دپر پر کرنے کے لئے خواہشمند امیدواران کے انٹرویوز کل مورخہ 24جنوری بروز جمعرات صبح 9بجے کے ایم یو ملٹی پرپزہال میں منعقد ہوں گے جس کے لئے تمام ضروری ہدایات کے ایم یو کی آفیشل ویب سائیٹ www.kmu.edu.pkپر جاری کر دی گئیں ہیں لہٰذا تمام متعلقہ طلباء وطالبات کو مزید رہنمائی کے لئے متذکرہ ویب سائیٹ یا پھر کے ایم یو کے ایڈمشن سیکشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button