تازہ ترین

سول سیکر ٹر یٹ کے 93ملازمین کی ترقی

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخواحکومت نے مختلف سرکاری محکمانہ ترقی کمیٹیوں کی سفارش پر گریڈ16 کے 13 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو گریڈ16 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کے علاوہ 8 جونیئر کلرکوں کو مستقل بنیادوں پر 40 جونیئر کلرکوں کو ایکٹنگ چارج کی بنیادوں پر گریڈ 14 میں ترقی دینے جبکہ 32 سینئر کلرکوں کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں اسسٹنٹ کی آسامیوں پر مستقل ترقی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ سٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق محکمانہ ترقی کمیٹی کی سفارش پر گریڈ 16 کے 13 سینئر سکیل سٹینو گرافرز محمد سلیمان ، آصف خان ، رفاقت علی شاہ ، جمشید خان ، بلال خان ، نوید احمد ، عنایت اللہ ، عارف اللہ ، زر محمد اور نقاب خان کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 16 میں اسسٹنٹس کی آسامیوں پر ترقی دی گئی جبکہ 8 جونیئر کلرکوں محمد افغان خان ، جانس خان ، شاہ زیب خان ، مختیار خان ، اویس خان ، روح الامین ، افضل حسن اور خالد محمود کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 11 میں ترقی دی گئی 40 جونیئر کلرکوں کو ایکٹنگ چارج کی بنیادوں پر گریڈ 14 میں جبکہ 32 سینئر کلرکوں کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button