تازہ ترین

سانحہ ساہیوال، اصل قصور وار کون تھا؟ تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

لاہور (آوازچترال رپورٹ) ساہیوال کے سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کی گئی ہے اس ٹیم نے سی ٹی ڈی کے افسران کو قصور وار ٹھہرا دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی نے واقعے میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران کوقصوروار ٹھہرا دیا ہے یہ سامنے آنے کے بعد ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار کرکے جلد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے حوالے کر دی جائے گی۔ واضح رہے

کہ جے آئی ٹی کو اپنی رپورٹ 72 گھنٹوں کے اندر مرتب کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button