تازہ ترین

ضلع چترال میں شدید برفباری اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے 21جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم ملتوی

  چترال( نمائندہ آوازچترال)ضلع چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر چترال نے 21جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو  مہم ملتوی کردیا ہے۔ڈی سی آفس چترال سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلع بھر میں شدید برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کے ساتھ مختلف مقامات پر برفانی تودے گرنے کی بھی خدشات ہیں۔جس کے پیش نظر 21جنوری کے لئے طے شدہ پولیو مہم ضلع چترال کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button