تازہ ترین

’ٹرمپ اور عمران خان ایک جیسی شخصیت کے مالک ہیں

  امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان ایک جیسی شخصیت کے مالک ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینیٹر نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا۔ لنزے گراہم نے عمران خان کو امریکا کے نئے اتحادی اور تبدیلی کے نمائندے قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی وزیراعظم افغان امن عمل میں موثر کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے کہوں کہ وہ عمران خان سے جلد از جلد ملاقات کریں،ان کی میٹنگ موثر ثابت ہوگی، دونوں ہی ایک جیسی شخصیت کے مالک ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان مسئلے کے حل کے لیے امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرملکوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی سینیٹر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں خطےمیں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینیٹرنے افغانستان میں امن اور مسئلے کے سیاسی حل کے لیے پاکستانی اقدامات کو سراہا اور افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت پروزیراعظم کے وژن کی تعریف کی۔ امریکی سینیٹر کی وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں باہمی تعاون اور تعلقات بہتربناکر ہی علاقائی تعاون مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا کا باہمی تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے کہ سینیٹرلنزے گراہم خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی تعلقات کےجائزہ کےلیے پاکستان کےدورے پرہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button