تازہ ترین

پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت اور استعمال بند

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ٗ اس ضمن میں ایگزیکٹیو آرڈرجاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پشاور میں میگا مالز کو7 اورمیڈیکل سٹوروں کو15 دنوں کے اندر موجودسٹاک کو ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ میگا مالز کو قابل تحلیل پلاسٹک شاپنگ بیگ جبکہ میڈیکل سٹوروں کو کاغذکے بنے بیگ استعمال کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ناقابل تحلیل پلاسٹک بیگز کے استعمال سے اکثر نالیاں بند ہو جاتی ہیں جبکہ پلاسٹک شاپنگ بیگز فضائی آلودگی کا باعث بھی بن رہے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button