تازہ ترین

صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی شروع

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے پشاور سمیت صوبے بھر میں عطائی ہو میو پیتھک ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے
ایف آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے جی ٹی روڈ ٗ سکندر پورہ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر کئی ہو میو پیتھک کلینکس پر چھاپے مار کر ہو میو پیتھک ڈاکٹروں کی اسناد تحویل میں لیکر چھان بین شروع کردی ہے جبکہ ادویات کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کردیئے ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر میاں سعید کی ہدایات کی روشنی میں پشاور سمیت صوبے بھر میں جعلی ہو میو پیتھک ڈاکٹروں کے خلاف بھی آپریشن کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button