تازہ ترین

جوڑ توڑ شروع، حکومت گرانے کی تیاریاں عروج پر، زرداری، نوازشریف اور فضل الرحمان مل کر کیا کرنیوالے ہیں؟ حامد میر کے انکشافات، کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) جوڑ توڑ اور حکومت گانے کی تیاریاں عروج پر ہیں، اس بات کا انکشاف معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کوگرانے کے لیے جوڑ توڑ ہو رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کے مرکزی کردار سردار اخترمینگل، مولانا فضل الرحمان اور کچھ آزاد لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کا کئی دنوں سے رابطہ ہے اور ان کے علاوہ بھی کچھ سیاسی رہنماؤں کا آپس میں رابطہ ہے، آصف زرداری سے سردار اختر مینگل بھی مل

چکے ہیں، معروف صحافی نے بتایا کہ اس وقت جوڑ توڑ اور رابطے تین چار جگہ چل رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک جانبکراچی میں جوڑ توڑ جاری ہے تو دوسری جانب پنجاب میں، تیسری طرف بلوچستان اور چوتھی طرف سینٹ میں بھی رابطے ہو رہے ہیں، معروف صحافی نے بتایا کہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری میں رابطے ہیں لیکن اس وقت یہ لوگ تحریک انصاف کی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، ان کی سب سے زیادہ توجہ اس وقت بلوچستان پر ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button