تازہ ترین

خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کے خلاف بھی شکایات کے انبار لگ گئے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کے خلاف بھی شکایات کے انبار لگ گئے وزیراعظم شکایات سیل کو خیبر پختونخوا پولیس کے خلاف ایک ہزار 300 سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں وزیر اعظم شکایات سیل کو مثالی پولیس کے خلاف سب سے زیادہ شکایات474 ہزارہ ڈویڑن سے موصول ہوئیں دستاویزات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیخلاف 88 شکایات وزیرا عظم شکایات سیل کو موصول ہوئے ہیں ۔
اسی طرح ہری پور پولیس کے خلاف 194، ایبٹ آباد کیخلاف138 اور مانسہر ہ پولیس کے خلاف 139 شکایات موصول ہوئی ہیں دستاویزات کے مطابق مردان پولیس کیخلاف 191، صوابی پولیس کے خلاف88 شکایات کا اندراج کیا گیادوسری پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ شکایات میں 503 شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے جبکہ باقی کی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button