تازہ ترین

پولیو ویکسین نہ پلانے والے والدین کیلئے آخری موقع

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف کاروائی کو 21 جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے نتائج سے مشروط کر دیا گیا ہے 21 جنوری سے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جو 25 جنوری تک جاری رہے گی۔
اس مہم کے دوران ایک سے 5 سال کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے پلائے جائینگے پشاور میں شاہین مسلم ٹاؤن ٗ اخون آباد ٗ لنڈے سڑک ٗ بخشو پل ٗ رنگ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں 800سے زائد والدین جنہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا تھا ان کے خلاف کاروائی کی تجاویز سامنے آئی تھیں تاہم فی الوقت والدین کے خلاف کاروائی کو آئندہ پولیو مہم کے نتائج سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button