تازہ ترین

رواں سال ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی فہرست

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) گریڈ 20سے گریڈ 22کے 38افسران رواں سال میں مدت ملازمت پوری کرنے پر ریٹائرڈ ہو جائینگے صوبے میں تعینات 400 گریڈ 17سے گریڈ 21کے مختلف محکموں کے سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ، ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، پروفیسرز وغیرہ رواں سال میں ریٹائرڈ ہو جائینگے محکمہ تعلیم کے 2ہزار اساتذہ اور ملازمین بھی رواں سال میں ریٹائرڈ ہو جائینگے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے تعلق رکھنے والے یہ افسران رواں سال میں ریٹائرڈ ہو نگے گریڈ 22کے 19بیورو کریٹس بھی رواں سال میں ریٹائرڈ ہو جائینگے گریڈ 22کے خیبر پختونخو اسے تعلق رکھنے والے ارباب محمد عارف 17دسمبر کو ، گریڈ 21کے ٹیپو محمد خان پچیس اگست کو ، حضرت مسعود میاں 29فروری کو اور ڈاکٹر محمد اجمل خان 30مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائینگے ۔ گریڈ 22کے دیگر ریٹائرڈ ہونے والے سینئر بیورو کریٹس میں عارف احمد خان اکیس مارچ ، سید افتخار حسین بابر 19مارچ ، فضل عباس مکین 21مارچ ، خضر حیات 6ستمبر ، ارشد مرزا 4نومبر ، کیپٹن ریٹائرڈ جہانزیب خان 31مارچ ، فرقان بہادر خان چار جنوری ، خالد مسعود چوہدری 15مارچ ، کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید 2جولائی ، کیپٹن ریٹائرد شاہد اشرف تارڑ 19جون ، مسز یاسمین مسعود 1دسمبر ، شمائلہ احمد 22فروری۔
، اورنگزیب حق 14جون ، جمیل احمد 13جنوری ، جلال سکندر سلطان 30نومبر ، طاہر حسین 2جنوری کو ریٹائرڈ ہو گئے ہیں محمد خان 9جولائی اور ڈاکٹر عامر احمد 6مارچ کو ریٹائرڈ ہو نگے گریڈ اکیس کے افسران میں محمد رشید 24جنوری ، مختار حسین 15اکتوبر ، شبیر احمد 9جنوری ، کیپٹن ریٹائرد محمد ہاشم ترین 13اگست ، احمد بلال 7فروری ، اقبال حسین درانی 23جون ، مشتاق احمد شیخ 15جولائی ، محمد سلیم 30اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو جائینگے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button