تازہ ترین

پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام ٗ دہشتگرد گرفتار

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے افغان دہشتگرد کو دستی بم اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے اہم انک

 افات متوقع ہیں محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک اطلاع پر اچینی خوڑ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے شمس الرحمن عرف شمس ولد شاہ وزیر سکنہ جلال آباد افغانستان حال تہکال بالا نامی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

جس کے قبضہ سے ایک دستی بم اور پستول بمع کارتوس بھی برآمد ہوا حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد شمس الرحمن سال 2017 کے دوران تھانہ تہکال کے پولیس موبائل وین پر فائرنگ میں بھی ملوث ہے جس کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل مظہر علی شاہ شہید اور کانسٹیبل مسلم خان زخمی ہوا تھاجبکہ اس حملے میں پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد عزت ولد ایوب ساکن یکہ غنڈ مہمند مارا گیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button