تازہ ترین

قبائلی اضلاع کی صوبائی اسمبلی میں 16نشستیں مختص

پشاور(آواز چترال نیوز)۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوامیں نئے ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کی صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کیلئے آبادی کے تناسب سے 16نشستیں مختص کردی ہیں جسکے مطابق ضلع باجوڑاورخیبرکو3,3، کرم اورمہمند کو2,2، شمالی وجنوبی وزیرستان کوبھی2,2جبکہ اورکزئی اور ایف آرریجنز کوایک ایک صوبائی نشستیں ملیں گی۔
گزشتہ سال ہونیوالی25ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ فاٹاکے صوبے میں انضمام کے بعد نئے قبائلی اضلاع کوخیبرپختونخوااسمبلی میں نمائندگی دینے کاحق مل گیا تھاجس کی روشنی میں2017کی مردم شماری کے تناسب سے قبائلی اضلاع بشمول ایف آرزکے علاقوں کو صوبائی اسمبلی میں16نشستیں دی جائیں گی اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق تین لاکھ12ہزار621آبادی پرصوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ مختص کی گئی ہے۔
،حالیہ مردم شماری کے مطابق ضلع باجوڑکی کل آبادی10لاکھ 93ہزار684بنتی ہے آبادی کے لحاظ سے باجوڑکوصوبائی اسمبلی میں تین نشستیں،ضلع خیبر کو اسکی کل آبادی 9لاکھ86ہزار973کے تناسب سے تین نشستیں،کرم کواسکیے کل آبادی چھ لاکھ19ہزار553کے تناسب سے دونشستیں ،مہمندکواسکی کل آبادی یعنی چارلاکھ72ہزار357کے تناسب سے دو نشستیں،شمالی وزیرستان کواسکی کل آبادی پانچ لاکھ43ہزار254کے تناسب سے دونشستیں،جنوبی وزیرستان کواسکی کل آبادی یعنی چھ لاکھ74ہزار65کے تناسب سے دونشستیں اورضلع اورکزئی کو اسکی کل آبادی دولاکھ54ہزار356کے تناسب سے ایک نشست ملے گی اسی طرح ایف آرزکے علاقوں کی کل آبادی تین لاکھ57ہزار687 کے تناسب سے صوبائی اسمبلی میں ایک نشست دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنرل نشستوں کے علاوہ خیبرپختونخوااسمبلی میں قبائلی اضلاع کیلئے چارخواتین اور ایک اقلیتی کی مخصوص نشست بھی مختص کی گئی ہے جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں ایم پی ایز کی تعداد124سے بڑھ کر145ہو جائے گی ۔قبائلی اضلاع میں صوبائی حلقوں پر الیکشن رواں سال متوقع ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button