تازہ ترین

پشاور ٗ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے نیا میکنزم تیار

پشاور ۔(آواز چترال نیوز) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی ڈویژن میں آئس ٗ چرس ٗ افیون ٗ شراب کی روک تھام ٗ قمار بازی ٗ فحاشی کے اڈوں کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے نیا میکنزم تیار کرلیا جس کے تحت پولیس نے بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر ’’جرگہ ‘‘ سسٹم کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے پولیس اور بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل ٹیم منشیات فروشوں ٗ قمار بازوں اور فحاشی کے اڈوں چلانے والوں کواپنے دھندے سے توبہ تائب ہوکر حلال روزق کمانے کیلئے جرگہ کرینگے جبکہ اس کے باوجود نہ ماننے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔
اس ضمن میں گزشتہ روز تھانہ گلبہار میں ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر صدرات کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع ناظم محمد عاصم خان ٗ نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ٗ ڈی ایس پیز ٗ ایس ایچ اوز ٗ ڈسٹرکٹ و ٹاؤنز ممبر ز و ناظمین نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے پولیس میں میرٹ کا کلچر متعارف کرواکرمثال قائم کردی ہے اورمنتخب نمائندے بھی غلط کام کرنے والوں کی سفارش نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ پشاور شہر کی خدمت اولین ترجیح ہے اور پولیس وبلدیاتی نمائندوں کے درمیان باہمی رابطے موثرکرکے جرائم، منشیات اور دیگر مسائل پر قابو پانے میں کردار اداکرینگے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کا قلم قلع کرینگے اور تھانوں کی سطح پر ڈی آرسی کی باقاعدہ ماہانہ اجلاس منعقد کرکے علاقوں کے مسائل حل کرے ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور نے کہاکہ پولیس عوام کے خادم ہے جبکہ منتخب لوگ عوامی نمائندے ہیں ۔
جس کے تعاون اور مدد سے نئے سال کا افتتاح نئے عزم کے ساتھ کرینگے انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندے پولیس کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرے ،جرائم پیشہ افراد کی سفارش نہ کرے اورعوام کی پولیس پر اعتماد بڑھانے میں بلدیاتی نمائندے کردار اداکریں اس موقع پر ٹاؤن ون ناظم زاہد ندیم نے ایس پی سٹی سے بلدیاتی نمائندوں سے علاقائی مسائل کے حل میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیااس موقع پر ضلعی حکومت ، پولیس اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے جرائم کے خاتمے کے لئے ایکا کرتے ہوئے باہمی رابطے مزید موثر بنانے پر اکتفاکیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button