تازہ ترین

وزیراعظم اپنے اُستاد کی رحلت پر افسردہ

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے استادمیجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اُستادِ محترم کی رحلت پر دل نہایت افسردہ اور غمگین ہے۔ استاد ہونے کے ساتھ انہوں نے شاہراہِ قراقرم کی تعمیر سے قبل مجھ میں کوہ پیمائی (ٹریکنگ) کا ذوق جگایا اور مجھے شمالی علاقوں کا گرویدہ بنایا۔

عمران خان نے پیغام کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی ہےجس کے متعلق تحریر ہے کہ زیرِ نظر تصویر میں میری عمر بارہ برس تھی۔

وزیراعظم عمران خان سمیت کئی بڑی شخصیات کے استاد اور ایچی سن کالج کےمعروف ٹیچرمیجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈز بدھ کی صبح لاہور کے ایک نجی اسپتال میں چل بسے، ان کی عمر 101 برس تھی۔

ایچی سن کالج میں جیفری ڈگلس سےتعلیم حاصل کرنےوالوں میں وزیراعظم عمران خان، سردار فاروق لغاری، میر ظفر اللہ جمالی، سردار ایاز صادق اور چودھری نثار سمیت کئی نامور شخصیات شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈز کی 100ویں سالگرہ پر ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا، جس میں تعلیم کے لئے اُن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button