تازہ ترین

2018میں نیب خیبر پختونخوا کی 370ملین کی ریکوری

 پشاور(آوازچترال نیوز)۔نیب خیبر پختونخوانے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی‘سال 2018 ء میں نیب خیبرپختونخوا نے 60فیصدزائد خردبردکی گئی 370.1ملین روپے واگزرکرائے ہیں‘2018میں5735شکایات مصول کی ہیں جوکہ19سالوں میں ریکارڈاضافہ ہے۔نیب خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پرمعاشرے پراثر اندازہونیوالی تحقیقات مکمل کرلی ہے جن میں ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی،جعلی بزنس کے ذریعے عوام کودھوکہ دینا۔
مضاربہ مشارکہ، جعلی ہاؤسنگ سوسائیٹیزوجعلی سرمایہ کاری کے مواقع وغیرہ شامل ہیں‘قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے گزشتہ سال کے ریکوری سے 2018میں قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے سال2018میں5735شکایات مصول کی ہیں جوکہ19سالوں میں ریکارڈاضافہ ہے تاہم نیب ٹیم کے عزم کے مطابق تمام کیسزسوفیصدنمٹادیئے۔جانچ پڑتال کے بعدنیب نے شکایات کی توثیق کرتے ہوئے 235استفسارات کومنظورکیا گیاجن میں خیبرپختونخوااورضم شدہ قبائلی اضلاع میں117انکوائیریزکامیابی کیساتھ مکمل کرلی گئیں۔
قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مختلف بدعنوانی سکینڈلزمیں46استفسارات منظورکئے جن میں89فیصدریٹ کے مطابق 41 استفسارات(انکوائیریز) کامیابی سے مکمل کی گئیں اورمختلف بدعنوانی کیسزمیں37افرادگرفتارکرلئے گئے۔قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے احتساب عدالت میں34ریفرنسزدائرکئے جن میں16مقدمات میں بدعنوان عناصرکو سزا دلوانے میں نیب خیبرپختونخواکامیاب رہا۔
احتساب سب کیلئے اصول پرعملدرآمدکرتے ہوئے قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے سابق وفاقی وزیربرائے مواصلات ارباب عالمگیراورسابق ممبرقومی اسمبلی عاصمہ عالمگیرکیخلاف پاکستان میں نامعلوم ذرائع سے بنائے گئے کروڑوں روپے کے اثاثوں کیخلاف ریفرنسز دائر کئے ،اختیارات کے ناجائزاستعمال پرسابق مشیربرائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورپاکستان ٹوبیکوبورڈکے سابق چیئرمین صاحبزادہ خالدکیخلاف بھی ریفرنسزدائرکئے گئے جبکہ نیب خیبرپختونخوانے سابق صوبائی وزیرشیراعظم خان ودیگرکیخلاف بھی موضع شاہی بالا پشاورمیں260کنال پرلیبرکمپلیکس کیخلاف ریفرنس دائرکردیاہے۔
سال2018میں قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے میگاکرپشن کیسزکیخلاف کاروائی میں چہروں کی بجائے کیسزپرترجیح دیتے ہوئے نیب خیبر پختونخوانے ملم جبہ ریسورٹ،بس ریپڈٹرانزٹ،KPEZDMC اوربلین ٹری سونامی میں تحقیقات کاآغازکیاہے۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کے چارج سنبھالتے ہوئے نیب پرزوردیاہے کہ موثرحکمت عملی کے مطابق احتساب میں شفافیت اورخدمات کی فراہمی میں بہتری کے ذریعے عوام کوریلیف پہنچاجائے۔
بدعنوانی کے خلاف شعوراجاگرکرنے اورکرپشن کی روک تھام کیلئے نیب کے پی نے صوبہ خیبرپختونخوااورنئے ضم شدہ اضلاع میں مہمات کاانعقادکیا،عوام کے خردبردکئے گئے پیسے اوربدعنوان عناصرکوقرارواقع سزادلوانے کیلئے نیب خیبر پختونخوا کی باقاعدہ طورپرکھلی کچہری کاانعقادکیاجاتاہے جس میں عوامی شکایات پرقواعدوضوابط کے مطابق فی الفورکاروائی کاآغازکیاجاتاہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button