تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کالاہوراورچترال پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

 پشاور ( آوازچترال نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود اور خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر ارشادانصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار میتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، خزانچی سالک نواز، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد اور گورننگ باڈی کے اراکین کو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب اعلیٰ صحافتی اقدار کا امین ہے اور اُمید ہے کہ آئندہ بھی اپنے صحافتی معیار کو برقرار رکھے گا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نومنتخب عہدیداروں پر صحافتی کمیونٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُمید ہے اس پر گورننگ باڈی پورا اُترے گی ۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے چترال پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو بھی مبارکباد دی انہوں نے پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور نومنتخب دیگر اراکین کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ صحافتی برادری کی فلاح کے ساتھ ساتھ مثبت اقدار کے فروغ کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے اور صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دور میں صحافت ریاست کے ایک اہم ستون کے طور پر سامنے آئی ہے ۔معاشرے کی اصلاح اور حکومت وقت پر چیک اینڈ بیلنس کے حوالے سے میڈیا کے کردار کا انکار نہیں کیا جا سکتا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button