تازہ ترین

چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا۔۔۔ کتنے ارب ڈالر دے گا؟

چین پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور روپے کی قدر میں استحکام کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق چین حکومت کو معاشی طور پر سہارا دینے اور پاکستان کےغیرملکی زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال کو بہتر کرنے کیلیے 2 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ خزانہ کے ایک اہم افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ چین نے روپے کی قدر گرنے پر پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ارب ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

مذکورہ افسر کا  کہنا تھا کہ دوست ملک چین اب اپنا وعدہ پورا کرے گا جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لیے پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی چین کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہمی کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اسٹیٹ بینک  نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی جب کہ پاکستانی روپے کو موجود دور حکومت میں دو بار شدید گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button