تازہ ترین

تبدیلی لانے اور عوام کی زندگی میں خوشحالی لانے کے حوالے سے جو لوگ الیکشن سے قبل بلند بانگ دعوے کررہے تھے کہ وہ آج عوام میں جانے سے کتراتے ہیں۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازچترال نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہموجودہ ملک کودرپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ملکی وسائل سے بھر پور انداز میں استفادہ کیا جائے۔ الحمد للہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالامال ملک ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔تبدیلی لانے اور عوام کی زندگی میں خوشحالی لانے کے حوالے سے جو لوگ الیکشن سے قبل بلند بانگ دعوے کررہے تھے کہ وہ آج عوام میں جانے سے کتراتے ہیں۔معاشی بحران دن بدن سنگین ہوتا چلا جارہا ہے۔ حکومت کے پاس اس صورت حال پر قابو پانے اور معاشی بحران سے نکلنے کی کوئی حکمت عملی نہیں۔ عوام میں موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی کے حوالے سے مایوسی بڑھ رہی ہے۔وہ پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔ عنایت اللہ خان نے کہا کہ سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کی قلت اور کم پریشر نے عوام کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور موجودہ حکومت کا ہر آنے والا دن عوام کے مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر گیس اور بجلی کے سپلائی میں بہتری لائے اور عوام کو ریلیف دیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے انتخابات سے پہلے بلند وبانگ دعوے کیے تھے کہ گیس اور بجلی کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا لیکن ان کے تمام دعوے اور وعدے ہو ا میں تحلیل ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مشکلات پر قابوپانے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button