تازہ ترین

’2019 کے وسط میں عمران خان اسمبلی توڑ سکتے ہیں ‘ ماہرِ علمِ نجوم نے تہلکہ خیز پیشگوئی کردی

کراچی ( آوازچترال رپورٹ) ماہرِ علم نجوم محمد علی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 کے وسط میں وزیر اعظم عمران خان اہم وزیروں کو تبدیل کردیں گے اور ممکن ہے کہ وہ خود ہی اسمبلی توڑ دیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر علم نجوم محمد علی نے دعویٰ کیا کہ 2019 کے وسط میں وزیر اعظم عمران خان وزارتوں میں تبدیلیاں کریں گے۔ وہ اہم ترین وزیروں کی چھٹی بھی کرسکتے ہیں اور اسمبلی کو بھی تحلیل کرسکتے ہیں۔نجومی اے ایس چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے اپریل تک اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔ ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے کہا کہ 2019 میں عمران خان کی حکومت کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ماہرِ علم نجوم آغا بہشتی نے پیشگوئی کی کہ 2019 کے پہلے 6 مہینے میں بھارت کی جانب سے کوئی شرارت کی جاسکتی ہے لیکن پاکستان کی جانب سے اس کا شدید رد عمل دیا جائے گا۔ اے ایس چوہدری نے بھی اس بات کی تائید کی اور کہا کہ ہندوستان کوئی نہ کوئی چھیڑ چھاڑ کرے گا اور کوئی جھڑپ بھی کرسکتا ہے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button