تازہ ترین

وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی نہ ہوئے تو سیاسی آپشن استعمال کریں گے :فواد چودھری

سلام آباد ( (آوازچترال نیوز) ) وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ جے آئی ٹی میں نام آنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ اپنے عہد ے پرنہیںرہ سکتے ، مراد علی شاہ الگ نہ ہوئے تو پیپلز پارٹی کیلئے مشکلات پیدا ہونگی ، پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز کے ساتھ ہمارا رابطہ ہواہے ،مراد علی شاہ مستعفی نہ ہوئے تو سیاسی آپشن استعمال کریں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ” آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ تاثر یہی لگ رہاتھا کہ گویاوفاقی حکومت جے آئی ٹی کی رپورٹ کو سندھ میں حکومت کی تبدیلی کیلئے استعمال کرے گی لیکن ہمارا یہ ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی ہم ایسا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مراد علی شاہ کے استعفے کی بات اخلاقی بنیادپر کرتے ہیں ، جے آئی ٹی میں الزامات کے بعد ان کو ہٹ جاناچاہئے اور نیاوزیر اعلیٰ خواہ پیپلز پارٹی سے ہی آجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گرماگرمی کے بعد ایک مباحثہ ضروری تھالیکن ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہتے تھے ، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے بہت سے ایم پی ایز سے ہمارارابطہ ہے اور وہ سندھ میں ایک تحریک چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مراد علی شاہ اپنے عہدے سے الگ نہ ہوئے تو پیپلز پارٹی کوسندھ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، مراد علی شاہ اب اپنے عہدے پرقائم نہیں رہ سکتے، اگر وہ الگ نہ ہوئے تو سیاسی آپشن استعمال کریں گے ، سندھ میں پیپلز پارٹی کے وہ ایم پی ایز جو لوٹ مار میں حصہ دار نہیں ہیں وہ کیوں آصف زرداری ، بلاول بھٹوزرداری اور مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہونگے ، سندھ میں یہ سوچ پائی جارہی ہے اورتیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ، سندھ کے ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ سندھ کا فیصلہ کرناہے۔ بلاول بھٹوکے بیان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اصل طاقت اخلاقی طاقت ہوتی ہے اور نمبرز اس کے بعد آتے ہیں ، تجزیہ کارخود دیکھ سکتے ہیں کہ کون کہاں کھڑا ہے ؟سندھ میں خوف اورغنڈہ گردی کے عالم میں انتخابات ہوئے تھے اور اب انتخابات ہوئے تو آصف زداری کیلئے اپنی سیٹ بچانا بھی مشکل ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے بعد جو حقائق سندھ کے عوام کے سامنے آئے ہیں ، عوام ان کو بخوبی دیکھ رہے ہیں اور وہ اتنے بیوف قوف بھی نہیں ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پرعمل در آمد کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ نیت کی بات ہے پہلے بھی نوازشریف اور آصف زرداری پر کیس جھوٹے نہیں تھے جن پر کچھ نہیں ہوا ،فرق صرف عمران خان کا ہے باقی پاکستان ویسا کا ویساہے ، عمران خان ایک ایسے حکمران ہیں جو نئے پاکستان کی بنیادرکھ رہے ہیں جہاں آئین و قانون کا احترام ہو۔ان کا کہناتھاکہ کابینہ کو نیب اور ایف آئی اے نام ای سی ایل پر ڈھالنے کیلئے تجاویزدیتاہے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button