تازہ ترین

اوقات کی پابندی نہ کرنیوالے آفیسروں کی شامت

پشاور(آوازچترال نیوز) ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان کافور ڈھیری نے دفاتر میں سرکاری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والے افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے گریڈ 16اور اس سے اوپر کے تمام افسروں کی گزشتہ ایک ماہ کی حاضری طلب کر لی جبکہ سرکاری اوقات کار کے دوران دفاتر سے غائب ہونے والے افسروں سے وضاحت طلب کر لی ہے
ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے سیکرٹری ایل سی بی کو خط لکھنے کا بھی عندیہ دیا ہے ناظم ٹاؤن ٹو کے مطابق جب سرکاری آفیسرز ہی اوقات کار کی پابندی نہیں کریں گے تو پھر دیگر اہلکار کیا تاثر لیں گے یقیناًوہ بھی ڈیوٹی سے غفلت برتیں گے انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ٹو کے بیشتر آفیسرز سرکاری اوقات کار کے دوران اپنی ڈیوٹیوں سے غائب ہوتے ہیں جس کے باعث دفتری امور تعطل کا شکار ہیں
انہوں نے ٹاؤن ٹو کے گریڈ 16اور اس سے اوپر کے تمام افسروں کی ایک ماہ کی حاضری طلب کر لی ہے جبکہ روزانہ کی سطح پر مختلف شعبہ جات میں ازخود حاضری چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جو افسر سرکاری امور میں تعطل کا باعث بنتا ہے اس کی خدمات واپس کی جائیں گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button