تازہ ترین

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی تینوں کینٹینوں کے منیجرز گرفتار

پشاور۔ (آوازچترال نیوز) محکمہ خوراک نے پشاور میں واقع خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی تینوں کینٹینوں میں سرکاری نرخوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور غریب مریضوں سے من مانے نرخ وصول کرنے پر تینوں منیجروں کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا جبکہ ہسپتال کے گرد و نواح میں آپریشن کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا
وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی اور ڈائریکٹر فوڈ سعادت حسن کی ہدایت پرراشننگ کنٹرولر آفتا ب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے گزشتہ روز کے ٹی ایچ میں تینوں کینٹینوں کا معائنہ کیا اس دوران ان کینٹینوں میں مہنگی اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں جس پر تینوں منیجروں کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button