تازہ ترین

مسلم لیگ ن نے ق لیگ کوسپورٹ کیاتوپنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت 3منٹ میں گر جائیگی:حبیب اکرم کا دعویٰ

لاہور (آوازچترال رپورٹ) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ اگر مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرے تو پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت تین منٹ میں گر جائیگی۔

دنیانیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرے تو پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت تین منٹ میں گر جائیگی اوریہی صورتحال مرکز میں بھی درپیش ہوسکتی ہے ، اس کے بعد عمران خان کے پاس صرف خیبر پختونخوا کی حکومت رہ جائیگی اور وہاں بھی مشکلات درپیش ہونگی کیونکہ مولانافضل الرحمان بھی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو گرانا کو آسان نہیں ہوگا ، اس لئے حکومت کوکارکردگی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو حکومت سے ہونہیں پا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے بیک ٹریک کیاہے ۔ اس وقت بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہیں دیئے جارہے اورصورتحال یہ ہے کو میونسپل کمیٹیوں میں ایک گٹر کا ڈھکن تک لگانے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button