تازہ ترین

ایف بی آرکی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری مکمل

ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، ٹیکس ریکوری کےلیے اسپیشل یونٹ قائم کردیا گیا ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اسپیشل یونٹ 20 بڑے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس ریکوری کے لیے تحقیقات کرے گا،ایکشن منگل سے شروع ہوجائے گا ۔

ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خصوصی یونٹ کو بیس ہائی نیٹ ورتھ افراد کے کیسز منتقل کئے گئے ہیں،اوراسپیشل یونٹ کی بڑے ٹیکس نادہندگان کےخلاف تحقیقات یکم جنوری سے شروع ہوں گی۔

ادارے کی طرف سے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ایک ماہ میں ریکوری کی جائے گی اور اس معاملے پر کارروائی کے لیے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز نے ملک میں تمام ان لینڈ ریونیو ممبرز کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے ، جس میں کارروائی کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button