تازہ ترین

عمران خان، پرویز خٹک، ترین اور دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، پیپلز پارٹی

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی نے مطالبہ کر دیا ہے کہ وزیراعظم ،پرویز خٹک، جہانگیر ترین سمیت تحریک انصاف کے ان وفاقی و صوبائی وزراءاور دیگر پارٹی لیڈران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں جن کیخلاف کرپشن کے الزام میں تحقیقات ہو رہی ہیں یا ریفرنس دائر کئے گئے ہیں، جے آئی ٹی رپورٹس کی بنیاد پر نام ڈالے جا سکتے ہیں تو اسی اصول کے تحت پی ٹی آئی لیڈران کے نام بھی ڈالے جائیں ، اصول سب پر لاگو کیا جائے پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے فوراً بعد لیڈروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے نام لکھے گئے ایک خط میں وزیراعظم عمران خان ، وفاقی وزراءپرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، مقبول صدیقی، زبیدہ جلال، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سینئرصوبائی وزیر عاطف خان، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان اور پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کامطالبہ

کیاہے، انہوں نے خط میں لکھا ہے اگر صرف جے آئی ٹی رپورٹس کی بنیاد پر ای سی ایل پر نام ڈالے جا سکتے ہیں تو اسی اصول کے تحت پی ٹی آئی کے لیڈران کے نام بھی ای سی ایل پر ڈالے جائیں ،یہی اصول سب پر برابری کی بنیاد پر لاگو کیا جائے اور اس میں کوئی امتیاز نہ برتا جائے،خط میں کہا گیا ہے وزیر اطلاعات نے 27دسمبر کو اعلان کیا کہ سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا ہے، اعلان کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں دئیے گئے تمام 172افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کابینہ نے کیاہے، خط میں کہا گیا ہے یہ بات انتہائی اہم ہے کہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نوڈیرو میں اجلاس کے چند گھنٹوں بعد ہی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button