تازہ ترین

صفائی کی ابتر صورتحال پر میونسپل انسپکٹرز معطلWSSP

پشاور(آوازچترال نیوز)۔رکن قومی اسمبلی و فوکل پرسن  حاجی شوکت علی کا شہر بھر کا اچانک دورہ کیا اس دوران صفائی کی نہ گفتہ بہہ صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یو نین کونسل یکہ توت 2اور3کے میونسپل انسپکٹرز کو معطل کردیا جبکہ چیف میونسپل انسپکٹر اور منیجر سالڈویسٹ زون Bسے جواب طلبی کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر خان زیب کو تین ماہ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات، کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی میں کسی صورت بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی و فوکل پرسن WSSPحاجی شوکت علی نے شہر بھر میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہر یو نین کونسل کا دورہ کیا جائے گا۔ اور غفلت برتنے والے اور محکمہ پر اضافی بوجھ کو مسلط کرنے والے اہلکاروں کو گھر بھیجا جائے گا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران یو نین کونسل یکہ توت 2اور3کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام میونسپل انسپکٹرز کو تنبہہ کی کہ وہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل انسپکٹرز کو ہر طرح کی سہولیات دے دی گئی ہیں۔ لیکن کام نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ اور کام چور اہلکاروں کو فارغ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ WSSPکے کمپلینٹ نمبر1334 پر اپنی شکایات درج کروائے اگر 24گھنٹوں میں اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو فوری طور پر رونل منیجر کے علم میں شکایات لائی جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button