تازہ ترین

دہشت گردی سے متاثر ین کے بچے فیسوں سے مستثنیٰ

پشاور۔(آوازچترال نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے بچوں کو تعلیمی بورڈوں کی ہر قسم کی فیسوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے اس ضمن میں صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے بورڈ آف گورنرز نے فیسوں سے استثنیٰ کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام سکیورٹی ایجنسیوں فوج ٗ فرنٹیئر کور ٗ پولیس اور ایسے سویلین جو دہشت گردی اور دہشت گرد کے واقعات سے متاثر ہوئے ہوں ان کے بچوں سے صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈ کسی قسم کی فیس وصول نہیں کرینگے اس حوالے سے تعلیمی بورڈوں کو متعلقہ ضروری دستاویزات پیش کی جائیں گی مذکورہ فیصلے کے بعد تعلیمی بورڈوں میں ہرقسم کے داخلوں ٗ ڈی ایم سیز ٗ سرٹیفیکت اور دیگر دستاویزات مفت فراہم کی جائیں گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button