تازہ ترین

ڈی ای اوکوڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کاچیئرمین بنانے کاعندیہ

پشاور(آوازچترال نیوز)۔پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی میں ڈی ایم او کے بجائے ڈی ای اوکوڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کاچیئرمین بنانے کاعندیہ دیدیااس سلسلے میں پین ضلع چارسدہ کے وفدنے فضل اللہ داؤدزئی ممبرپی ایس آراے کی قیادت میں ایم ڈی پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی ظفرعلی شاہ سے ملاقات کی ۔
وفد میں ضلعی صدر نفیس اللہ،جنرل سیکرٹری طاہر آمین،صوبائی نائب صدر جاویدخان اورمنصورخان شامل تھے وفدنے چارسدہ کے پرائیویٹ سکولزکودرپیش مسائل سے ایم ڈی کو آگاہ کیاایم ڈی نے وفد کوبھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ پرائیویٹ سکولز کے مسائل ومشکلات کوحل کرانے کیلئے آج یا کل ڈی ایم اوزکی جگہ ای ڈی اوزکانوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ ہم پرائیویٹ سکولزکے مسائل کوحل کرانے کیلئے بیٹھے ہیں اورانکے تمام مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button