تازہ ترین

شادی ہالز اورپراپرٹی ڈیلرز ریونیواتھارٹی کے نشانے پر

پشاور(آوازچترال نیوز) خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے پشاور کے شادی ہالوں ، پراپرٹی ڈیلرزاور ہاوسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کرلیا اور 55 شادی ہالوں167 پراپرٹی ڈیلرز، 52 ہاوسنگ سوسائٹیوں اور 20 بیوٹی سیلونز کو سیلز ٹیکس ادا کرنے کے لیے آخری وارننگ جاری کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق تین جنوری تک ٹیکس ادا کیا جائے ورنہ ادارے سربمہر کردیے جائیں گے‘ ذرائع کے مطابق صرف پشاور میں ٹیکس نادھندہ اداروں کے ذمے کروڑوں روپے کے محاصل واجب الادا ہیں‘اتھارٹی کے مطابق چار جنوری سے ٹیکس جمع نہ کرانے والے اداروں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا‘ آپریشن کا دائرہ کار بتدریج پورے صوبے تک پھیلایا جائے گااس حوالے سے اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور سی سی پی او پشاور کو ضروری کاروائی کے لئے انتظامات کے مراسلے ارسال کردئیے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button