تازہ ترین

کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

پشاور(آوازچترال نیوز)۔ ٹریفک پولیس نے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 4253 چالان کرکے 16 لاکھ روپے سے زائد کی رقم قومی خزانہ میں جمع کرادی۔
ترجمان ٹریفک پولیس رشید خان کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ماہ دسمبر کیخلاف بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف خصوصی مہم چلائی گئی اس دوران مجموعی طور پر 4253چالان کرکے 16 لاکھ سے زائد رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button