تازہ ترین

جماعت اسلامی کے صوبائی شوریٰ کے ناموں کا اعلان

پشاور۔۔(آوازچترال نیوز)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے ارکان سے خفیہ رائے دہی کے ذریعے رائے لینے کے بعد صوبائی مجلس شوریٰ کے 50اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا۔ 11،12جنوری جمعہ اور ہفتہ کو صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔
اس امر کا اعلان جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل و ناظم انتخاب برائے صوبائی مجلس شوریٰ عبدالواسع نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔عبدالواسع نے کہا کہ نومبر میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے اراکین کو صوبائی مجلس شوریٰ کے ارکان کے انتخاب کے لئے بیلٹ پیپرز ارسال کئے گئے تھے جو ان سے 20 دسمبر کو واپس لئے گئے ۔ ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے شوریٰ کے اراکین کو منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور سے صوبائی مجلس شوریٰ کے لئے امیر ضلع جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن، مولانا مسیح گل، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور حمد اللہ جان، نوشہرہ سے حاجی عنایت الرحمن اور مولانا سمیع الرحمن، چارسدہ سے مصباح اللہ ، محمد ریاض خان، مردان سے مولانا سلطان محمد، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور مولانا صفی اللہ، صوابی سے میاں افتخار الدین، ملاکنڈ سے مولانا جمال الدین، خورشید ربانی، سوات سے محمد امین، ڈاکٹر فضل سبحان ، مولانا شیر محمد، حافظ اسرار احمد، شانگلہ سے نجم اللہ، بونیر سے محمد حلیم باچااور محمد حنیف، دیر لوئر سے اعزاز الملک افکاری، مولانا اسد اللہ، ارشد زمان، سعید گل، جہان بادشاہ اور ڈاکٹر بشیر احمد، دیر اپر سے حنیف اللہ ایڈووکیٹ، مولانا وحید اللہ، صاحبزادہ طارق اللہ، مفتی ضیاء اللہ، چترال سے مولانا جمشید احمد، مولانا سلامت اللہ، ہری پور سے غزن اقبال خان، ایبٹ آباد سے ساجد قریش عباسی، محبوب الٰہی، عبدالرزاق عباسی، مانسہرہ سے ڈاکٹر طارق حسین شیرازی، غلام اکبر شمس، ڈاکٹر محمد قاسم، باجوڑ سے صاحبزادہ ہارون الرشید، مولانا قاری عبدالمجید، مولانا وحید گل منتخب ہوئے۔ بٹگرام، کوہستان اور تورغر سے مشترکہ طور پر حاجی امداد اللہ، ہنگو، اورکزئی ، کرم اور ایف آر سرکل سے مشترکہ طور پر مولانا زاہد اللہ ترابی، کرک اور کوہاٹ سے مشترکہ طور پر مولانا اکرام اللہ، بنوں اور شمالی وزیرستان سے مشترکہ طور پر ڈاکٹر ناصر خان، لکی مروت اور ٹانک سے عبدالصمد خان مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان سے زاہد اللہ ایڈووکیٹ اور مہمنداور خیبر سے ملک محمد سعید خان جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اراکین منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نائب امراء مولانا محمد اسماعیل، ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان، نور الحق، صابر حسین اعوان اور مولانا تسلیم اقبال بربنائے منصب صوبائی مجلس شوریٰ کے ارکان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ میں 3ایم بی بی ایس ڈاکٹرز، 2وکلاء ، 18علماء کرام، 6زمیندار، 12کاروباری حضرات ، 1پی ایچ ڈی ڈاکٹراور 6شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس 11، 12جنوری 2019ء کو المرکزالاسلامی پشاور میں طلب کیا ہے جس میں نومنتخب اراکین شوریٰ حلف اٹھائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button