تازہ ترین

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پشاور(آوازچترال نیوز)۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات اور تعیناتیوں کے منتظر گریڈ سترہ اور سولہ کے 15 افسران کی تقرریوں اور تبادلوں جبکہ ایک آفیسر کو سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
بدھ کے روز سنٹرل پولیس آفس (سی پی او)پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 کے ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ سوات بادشاہ حضرت کو ایس ڈی پی او بری کوٹ سوات، ڈی ایس پی ٹریننگ برانچ سی پی او سعید خان کو ایس ڈی پی او پہاڑ پور ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا محمد شعیب کو ایس ڈی پی او کلاچی سرکل ڈی آئی خان، ایس ڈی پی او واڑی دیر اپر آیاز محمود کو ایس ڈی پی او اپر دیر، ایس ڈی پی او اپر دیر زاہد خان کو ایس ڈی پی او ڈگر بونیرجبکہ ایس ڈی پی او ڈگر بونیر مذاکر شاہ کو ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ سوات تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 16 کے قائمقام ایس ڈی پی او پہاڑ پورہ ڈیری اسماعیل خان محمد ریاض کو قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا ، قائمقام ایس ڈی پی اوکلاچی سرکل ڈی آئی خان محمد اقبال کو قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا ، قائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شانگلہ بشیر احمد کو قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، محمد زمان کو ڈسٹرکٹ لوئر دیر سے قائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شانگلہ، قائمقام ایس ڈی پی او بری کوٹ سعید زمان شاہ کو قائمقام ایس ڈی پی او کوہستان دیر اپر، ڈسپوزل آف چیف کیپٹل پولیس پشاور رجب علی کو قائمقام ایس ڈی پی او ادینزئی دیر لوئر جبکہ قائمقام ایس ڈی پی او ادینزئی لوئر دیر محمد شاہ کو قائمقام ایس ڈی پی او واڑی دیر اپر تعینات کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 16 کے فدا حسین کو قائمقام ڈی ایس پی اکیڈیمک پولیس سکول آف انوسٹی گیشن پشاور جبکہ شاہ نواز کو قائمقام ڈی ایس پی پولیس سکول آف انوسٹی گیشن ایبٹ آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گریڈ 16 کے قائمقام ایس ڈی پی او کوہستان دیر اپر شاہی بخت کو سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button